Al Chemist(Paperback, Urdu, Paulo coelho) | Zipri.in
Al Chemist(Paperback, Urdu, Paulo coelho)

Al Chemist(Paperback, Urdu, Paulo coelho)

Quick Overview

Rs.360 on FlipkartBuy
Product Price Comparison
کتاب او لوکوکو کےمشہور ناول الکیمسٹ کی یہ کہانی ایک نو جوان اندلسی چرواہے کے گرد گھومتی ، اندلس کے میدانوں سے شروع ہو کر افریقی ریگستان میں پھلتی پھولتی ، اور اہرام مصر کے قریب کمال کو پہنچ کر پھر اندلس میں ختم ہوتی ہے۔حصول مقصد کی راہ میں حائل مشکلات ، رکاوٹیں نہیں بلکہ استقلال کا امتحان ہیں، اور اگر دل زندہ ہو اور آنکھوں پر پردے نہ پڑے ہوں تو خدا کی اس کائنات میں بکھری نشانیاں اس جد و جہد کے دوران رہنمائی اور معاونت کرتی نظر آتی ہیں اور اس معاونت اور رہنمائی کو دیکھ لینا ذرا بھی مشکل نہیں۔تجربہ، تجزیہ اور تحلیل معاشرتی ارتقاء کے انتہائی اہم عناصر سہی، لیکن اُن پر مکمل انحصار سے ہماری مشاہداتی قوتیں محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔ فطرت سے دوستی کے بجائے اُس پر مالکانہ حقوق کے تصور سے علم و حکمت کے ایک بہت بڑے خزانہ سے ہم محروم ہو گئے ہیں ۔الکیمسٹ اس خزانہ کی تلاش کی کہانی بھی ہے اور یہ پیغام بھی کہ انسانی سرشت میں چھپے خزانہ کی کامیاب تلاش کے لیے کسی مشفق شیخ کی صحبت ضروری ہے۔معروف مغربی اسلامی اسکالر طارق رمضان نے لکھا:پاؤلو کوئلو نے اپنے عظیم ناول ” الکیمسٹ میں اسلامی تصوف کی قدیم روایت اور عمیق تعلیمات کو اجاگر کیا ہے۔ جاؤ سفر کرو، غور سے دیکھو، حقیقتوں کو تلاش کرو، اسرار حیات کی پردہ کشائی کرو . ہر راستہ اپنے آغاز ہی پرختم ہوگا۔ آگہی اور رازوں کا سرچشمہ وہیں ہے جہاں بلکہ کی سے چلے تھے۔ سفر اختتام کی طرف نہیں بلکہ آغاز کی سمت میں ہے۔ جانا یہاں واپسی کے معنی میں ہے، دریافت در اصل اظہار ہے جاؤ تم واپس آؤگے